Question21

March 15, 2022

میری ایک دوست اہل تشی ہے .دین پڑھنے سے پہلے وہ میری کافی کلوس فرینڈ تھی .لیکن اب میں نے اس سے بالکل بات کرنا چھوڑ دی ہے .مجھے اندر ہی اندر بہت گیلٹ ہوتا ہے کے میں اسکا حال حوال بھی نہیں پوچھتی اب .شیعہ مسلق کے لوگوں کے ساتھ کس حد تک تعلق رکھنا جائز ہے؟

Question21

الجواب حامدا ومصلیا

شیعہ سے دوستی کا تعلق رکھنا  مناسب  نہیں ہے، اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔بالخصوص غالی شیعہ کہ جو حضراتِ صحابہٴ کرام خصوصاً حضراتِ شیخین صدیق اکبر وفاروق اعظم رضی اللہ عنہما کو گالیاں دیتے اور برا کہتے ہیں قرآن کریم کو تحریف شدہ مانتے ہیں، ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شانِ مقدس میں نازیبا کلمات کہتے  ہیں،اس لیے  ان سے دوستانہ تعلقات سے اجتناب کیا جائے۔ اور ایسے عقائد رکھنے والے لوگوں سے قطع تعلق باعث افسوس نہیں بلکہ باعث اجروثواب ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ