Categories
Question# 23
March 17, 2022
تبلیغ کے جو 6 نمبر ہے کیا وہ پورا دین ہے؟
Question# 23
الجواب حامدا ومصلیا
تبلیغی جماعت میں بیان کیے جانے والے چھ نمبر کے بارے میں تبلیغی جماعت کے کسی ذمہ دار نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ یہ پورا دین ہے، بلکہ یہی کہاجاتاہے کہ ان صفات کو اختیار کرنے سے پورے دین پر چلنا آسان ہوجائے گا، اکابرینِ تبلیغی جماعت نے عوام کی تربیت اور ان کو تبلیغی نظام میں چلانے کے لیے دین کی چند اہم باتوں کو جمع کر کے بطورِ نصاب عوام کے لیے طے کر کے اسے چھ نمبر کا نام دیا ہے، جماعت کے اکابرین کا منشا چھ نمبر بیان کروانے اور چھ نمبر پر عمل کرنے کی مشق سے یہ ہے کہ جب دین کے اہم ترین اعمال و احکام (یعنی توحید و رسالت کا اقرار و یقین، نماز کا اہتمام، دین کا علم، اللہ تعالیٰ کا ذکر و استحضار، اخلاق نبویہ،اخلاص نیت اور دعوت دین مع اکرام مسلم ) پر عمل کی مشق ہوجائے گی تو باقی مکمل دین کا علم حاصل کرکے اس پر عمل کرنا آسان ہوجائے گا۔ یہ چھ امور قرآنِ کریم حدیث شریف سے ثابت ہیں، ان کی طرف لوگوں کو بلانا، دعوت دینا حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور حضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نیز متبع سنت اکابر اولیاء رحمہم اللہ سے قولاً وعملاً ثابت ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ